پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ ،پاکستان ویمنز کر کٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دیدی ،فائنل کیلئے راہ ہموار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (آئی این پی) ویمن ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دے کر اتوار کو کھیلے جانے والے کے فائنل کیلئے راہ ہموار کر لی ہے ۔پاکستان ویمنز ٹیم نے44رنز کا معمولی ہدف 10ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا،پاکستان کی جانب سے جویریہ خان 26اورارم جاوید 17رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ3دمسبر کو تھائی لینڈ ویمنز کیخلاف کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق بنکاک میں جاری ویمن ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش ویمنز کی پوری ٹیم16ویں اوور میں صرف 44رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صرف 2 کھلاڑی جہاں آرا عالم اور رومانہ احمد ڈبل فیگر میں پہنچ سکیں ۔پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے 3، ایمن انور نے 2،عالیہ ریاض،انم امین ،جویریہ خان اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر لیا ۔ جویریہ خان نے 26 اورارم جاوید نے 17رنز اسکور کیے جبکہ عائشہ ظفر2رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…