منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اننیا راج 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ نے ’7 آورز ٹو گو‘، ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور ’گھوسٹ‘ سمیت مختلف فلموں میں کام کرکے اپنی پہچان بنائی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر تاہم تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آئی۔اننیا راج کے اہلخانہ نے 16 اگست کو ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ 15 جولائی کی صبح دورانِ نیند پُرسکون طور پر انتقال کرگئیں۔ خاندان کی جانب سے ان کی آخری رسومات کی تصاویر بھی اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئیں۔اننیا راج نے ہندی فلموں کے ساتھ علاقائی فلموں اور میوزک ویڈیوز میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اگرچہ ان کے فلمی کریئر میں فلموں کی تعداد زیادہ نہیں تھی، تاہم ’7 آورز ٹو گو‘، ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور ’گھوسٹ‘ میں کام کے باعث انہیں شائقین میں خاصی شناخت حاصل ہوئی۔اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ اہلخانہ کے مطابق اننیا گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جسمانی اور ذہنی مشکلات سے دوچار تھیں اور ان حالات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہی تھیں۔ تاہم خاندان نے کسی بیماری یا طبی تشخیص کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، جس کے باعث ان کی موت کی وجہ سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔اننیا کے انتقال کی خبر تقریباً ایک ماہ تک سامنے نہ آنے پر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے۔

اہلخانہ نے جولائی میں اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھی اور 16 اگست کو پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اداکارہ کے انتقال کی اطلاع دی۔خاندان نے اس مشکل گھڑی میں نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ سوگ کے دوران انہیں سکون فراہم کریں۔ اہلخانہ نے اننیا راج کی مغفرت اور روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی جدائی کا دکھ ہمیشہ محسوس ہوتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…