جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

گاڑیوں کے مالکان کےلیے اہم خبر، نئی پابندی عائد

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب میں مقیم ان شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں جو اسلام آباد کے رجسٹریشن نمبروں والی گاڑیاں خریدتے ہیں،

کیونکہ محکمہ ایکسائز نے صوبے میں ایسی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کی سہولت ختم کردی ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق اب اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا معائنہ پنجاب کے مختلف شہروں میں نہیں کرایا جاسکے گا، جس کے باعث گاڑیوں کی ملکیت منتقل کروانے کے عمل میں دشواری پیش آئے گی۔

تقریباً دو سال قبل پنجاب میں رہنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے ایکسائز دفاتر میں اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس سہولت کے تحت خریدار اپنی گاڑی کا معائنہ متعلقہ شہر میں ہی کروا سکتے تھے اور انہیں اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔

طریقہ کار کے مطابق ایکسائز حکام گاڑی کا جائزہ لینے کے بعد اس کی تصاویر اور دیگر ضروری معلومات آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ اس کے بعد اسلام آباد کے متعلقہ حکام پنجاب سے موصول ہونے والے ریکارڈ کی تصدیق کرتے، جس کے نتیجے میں بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے پر گاڑی کی ملکیت نئے مالک کے نام منتقل کردی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں یہ سہولت ختم ہونے کے بعد اب شہریوں کو اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑی اپنے نام منتقل کروانے کے لیے اسلام آباد کے ایکسائز دفتر کا رخ کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق پنجاب میں فراہم کی جانے والی اس سہولت سے شہریوں کے وقت اور اخراجات میں نمایاں بچت ہوتی تھی، تاہم آن لائن انسپکشن پورٹل کے ذریعے منتقلی کا عمل بند ہونے سے خریداروں کو دوبارہ اضافی سفر اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…