اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے،
جس سے پیٹرول اور ڈیزل دونوں سستے ہوگئے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 348 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔



















































