اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 9 ہزار 860 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 115 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 514 ڈالر پر آگیا۔



















































