منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری! بینکوں کو اہم ہدایات جاری

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کمرشل بینکوں کو قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ کم لاگت رہائشی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو سبسڈائزڈ قرضے جلد جاری کیے جائیں اور اس سلسلے میں درپیش غیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قرضوں کی تقسیم میں تیزی لانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اپنا گھر پروگرام کے تحت ابتدائی 100 ارب روپے کے قرضوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ بینک اب تک تقریباً 500 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی منظوری دے چکے ہیں، تاہم درخواست گزاروں کو عملی طور پر صرف 100 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی کہ درخواستوں کا طریقہ کار سہل بنایا جائے اور صارفین کو ضروری دستاویزات کی تکمیل میں معاونت فراہم کی جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرض حاصل کرنے کے لیے جائیداد کی ملکیت کے مستند اور واضح کاغذات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں بینک اس منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھے، کیونکہ وہ سرکاری ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری اور بڑے کاروباری اداروں کو قرض دینے کے روایتی طریقہ کار کے عادی ہیں۔

اس اسکیم کے تحت اہل افراد 20 سال تک کی مدت کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض حاصل کرسکتے ہیں، جس پر پہلے 10 سال کے دوران پانچ فیصد سبسڈائزڈ شرح سود لاگو ہوگی۔ پروگرام میں شامل بینکوں کے مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے حکومت نے یہ ذمہ داری بھی قبول کی ہے کہ بقایا قرضوں کے پورٹ فولیو میں ہونے والے ابتدائی 10 فیصد نقصان کو خود برداشت کرے گی۔واضح رہے کہ اپنا گھر پروگرام کا باضابطہ آغاز رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے ذریعے پانچ برس کے دوران پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اسکیم کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو اپنا مکان بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی سہولت دینا، تعمیراتی شعبے کو سرگرم کرنا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…