اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان اے اور بھارت اے کے درمیان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے مقابلے میں ٹاس کے وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی،
جب پاکستانی کپتان عبدالصمد نے میچ ریفری کے غلط فیصلے کی بروقت نشاندہی کی۔میدان میں ٹاس کے لیے موجود دونوں کپتانوں کے سامنے سکہ اچھالا گیا تو عبدالصمد نے ’ہیڈز‘ کی کال دی۔ سکہ گرنے پر ہیڈز کا نتیجہ سامنے آیا، لیکن میچ ریفری نے غلطی سے بھارت اے کو ٹاس جیتنے والا قرار دے دیا۔پاکستانی کپتان نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے سکے کا نتیجہ چیک کیا اور مائیک پر بتایا کہ ٹاس پاکستان کے حق میں ہوا ہے۔ ان کی نشاندہی کے بعد ریفری نے اپنا فیصلہ درست کیا اور پاکستان اے کو ٹاس کا فاتح قرار دے دیا۔ٹاس جیتنے کے بعد عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ کے پیچھے امریکی مہنگائی سے متعلق مایوس کن اعدادوشمار، فیڈرل ریزرو کے پالیسی سازوں کے محتاط مؤقف اور دسمبر میں شرح سود بڑھائے جانے کے خدشات کو اہم عوامل قرار دیا جارہا ہے۔
شرح سود میں اضافے کی توقعات نے امریکی بانڈز کے منافع میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ 10 سالہ ٹریژری بانڈز کی ییلڈ 5 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔ چونکہ سونے پر سرمایہ کاروں کو سود حاصل نہیں ہوتا، اس لیے بانڈز پر زیادہ منافع ملنے کی صورت میں سونے میں سرمایہ کاری نسبتاً کم پرکشش ہوجاتی ہے۔ڈالر کی مضبوطی بھی قیمتی دھات کی قیمتوں میں کمی کا ایک سبب بنی ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے دوسری کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے سونا مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کی عالمی مانگ متاثر ہوئی۔علاوہ ازیں، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں سے وابستہ کمپنیوں کے حصص میں بڑے پیمانے پر فروخت نے بھی سونے کی قیمتوں کو نیچے دھکیلنے میں کردار ادا کیا۔ سرمایہ کاروں اور بڑے مالیاتی اداروں نے دیگر سرمایہ کاری میں ہونے والے خسارے پورے کرنے اور نقد ضروریات کے لیے سونے سمیت مختلف اثاثے فروخت کیے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں ہوا ہے، جہاں سونے کے نرخ مسلسل نیچے آرہے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 29 جنوری 2026 کو پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اب اس قیمت میں ایک لاکھ 96 ہزار 500 روپے سے زائد کی کمی آچکی ہے۔ماضی میں عالمی سطح پر سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر میں کمی مقامی نرخوں کو سنبھالے رکھتی تھی، لیکن حالیہ صورتحال میں روپے کی نسبتاً مستحکم قدر کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی گراوٹ پاکستان میں بھی براہ راست منتقل ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق طویل عرصے کے دوران عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری اس کی قیمتوں کو سہارا دے سکتی ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق 2026 کی تیسری سہ ماہی میں مرکزی بینکوں نے مجموعی طور پر 321 ٹن سونا خریدا، تاہم آنے والے عرصے میں قیمتوں کا رجحان غیر یقینی رہنے کا امکان ہے۔



















































