اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،
جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار ایک روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے ہیں،
جہاں فی اونس قیمت 35 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 538 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 108 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 600 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے گھٹ کر 3 ہزار 943 روپے پر آگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد 41.22 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔



















































