اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)امریکی شرح سود سے متعلق توقعات کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 400 روپے گھٹ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں 13 ہزار 203 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے مقرر ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا، جہاں فی اونس قیمت 154 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 573 ڈالر پر آگئی۔



















































