اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے،
جس کے بعد اس کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق صرف 20 نومبر کے لیے ہوگا۔



















































