اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کے نرخ فی لیٹر 3، 3 روپے کم کردیے ہیں۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نئے نرخ اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نافذ العمل رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے گھٹنے کے بعد 322 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کے نرخ بھی 3 روپے کمی کے ساتھ 355 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔



















































