منگل‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

یورپی یونین بلیو کارڈ! پاکستانیوں کے لیے یورپ میں ملازمت اور رہائش حاصل کرنے کا سنہری موقع

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی ہنرمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے یورپی یونین کے بلیو کارڈ کے ذریعے یورپ کے 25 ممالک میں ملازمت حاصل کرنے اور قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کا موقع موجود ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے یورپی یونین بلیو کارڈ سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت غیر یورپی شہریوں کو یورپی ممالک میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے اور قانونی قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔یورپی یونین بلیو کارڈ ایک ایسا اجازت نامہ ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو یورپی ممالک میں ملازمت اور رہائش کا قانونی حق دیتا ہے۔ یہ سہولت ڈنمارک اور آئرلینڈ کے علاوہ یورپی یونین کے 25 رکن ممالک میں دستیاب ہے۔بلیو کارڈ کے حصول کے لیے امیدوار کے پاس اعلیٰ تعلیمی یا پیشہ ورانہ قابلیت ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ متعلقہ ملک میں کم از کم چھ ماہ کی ملازمت کا معاہدہ یا باقاعدہ جاب آفر بھی درکار ہوگی۔ امیدوار کو ملنے والی تنخواہ متعلقہ ملک کی اوسط اجرت کے کم از کم 1.6 گنا کے برابر ہونی چاہیے۔بیورو کے مطابق بلیو کارڈ رکھنے والے افراد کو ملازمت کے معاہدے کی مدت کے مطابق رہائشی اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ مدت 24 ماہ تک ہوسکتی ہے۔ اس کارڈ کے حامل افراد کو شینگن ایریا میں 180 دن کے دوران 90 دن تک سفر کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے۔

اس پروگرام کے تحت اہل افراد کے لیے اپنے اہل خانہ کو یورپ بلانا اور ان کی رہائش کا بندوبست کرنا بھی نسبتاً آسان ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں ملازمت سے متعلق حقوق، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع سمیت سماجی تحفظ کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔بلیو کارڈ حاصل کرنے کے 12 ماہ بعد بعض شرائط کے تحت دوسرے یورپی ملک منتقل ہونے اور وہاں نئے بلیو کارڈ کے لیے درخواست دینے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اسی طرح تین سے پانچ سال کے عرصے میں یورپی یونین کی طویل مدتی رہائش حاصل کرنے کا راستہ بھی ہموار ہوسکتا ہے۔ملازمت ختم ہونے کی صورت میں کارڈ رکھنے والے افراد کو نئی ملازمت تلاش کرنے کے لیے حالات کے مطابق تین سے چھ ماہ تک کی مہلت بھی دی جاسکتی ہے۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین بلیو کارڈ پاکستانی ہنرمندوں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے بین الاقوامی سطح پر روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے اور یورپ میں پیشہ ورانہ مستقبل بنانے کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…