جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

’اداکارہ کو سلمان خان سے بچانا تھا‘: ایشوریا رائے کے سابق باڈی گارڈ کا حیران کن بیان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)بھارتی باڈی بلڈر اور اداکار کیتن کرانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی حفاظت کے لیے بطور باڈی گارڈ تعینات کیا گیا تھا،

تاہم سلمان خان سے ایک غیر متوقع سامنا ہونے کے بعد انہوں نے یہ ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔کیتن کرانڈے نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایشوریا رائے کی سکیورٹی کی ذمہ داری اس خدشے کے پیش نظر دی گئی تھی کہ انہیں سلمان خان سے تحفظ فراہم کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ سلمان خان اس انتظام سے واقف تھے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنی ذمہ داری کے دوران وہ اداکارہ کو گھر سے لینے، ان کے ہمراہ سفر کرنے اور شوٹنگ کے مقام تک بحفاظت پہنچانے کے فرائض انجام دیتے تھے۔کیتن نے فلم ساز وکرم بھٹ کے زیر اہتمام ہونے والے ایک فیشن شو کا واقعہ بھی بیان کیا، جہاں وہ ایشوریا رائے کے ساتھ موجود تھے اور سلمان خان بھی وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ ان کے مطابق تقریب ختم ہونے کے بعد واپسی پر سلمان خان اچانک سامنے آگئے، جس سے وہ اور ان کے ساتھی گھبرا گئے۔سابق باڈی گارڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں خدشہ تھا کہ شاید گاڑی سے باہر نکلنا پڑے، لیکن ڈرائیور نے ایسا کرنے سے منع کردیا اور متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔

اس واقعے کے بعد انہوں نے سکیورٹی کی ملازمت چھوڑنے کا ذہن بنا لیا۔کیتن کرانڈے نے نوکری ترک کرنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ انہیں خدشہ رہتا تھا کہ سلمان خان کے پاس اسلحہ ہوسکتا ہے، جبکہ سکیورٹی کی ذمہ داریوں کے باعث ان کا اپنا باڈی بلڈنگ کیریئر بھی متاثر ہونے لگا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے اس کام سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…