جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرر

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی قیمت 40 کلوگرام کے لیے 4500 روپے مقرر کردی ہے۔

اس حوالے سے پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 جاری کردیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد 21 نومبر 2026 سے شروع ہوگا۔ نئے آرڈر کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی تھی۔نوٹیفکیشن کے تحت سرکاری گندم سے تیار کردہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1275 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری گندم کی فراہمی صرف منظور شدہ فلور ملز اور لائسنس یافتہ آٹا چکیوں کو کی جائے گی، جبکہ گندم حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا۔حکومت نے سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی روزانہ بنیاد پر تصدیق لازمی قرار دی ہے۔ گندم کا کوٹہ ہر ضلع کی آبادی اور مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختص کیا جائے گا، جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اس کوٹے کی فلور ملز اور آٹا چکیوں میں تقسیم کے ذمہ دار ہوں گے۔

آرڈر کے مطابق نجی گندم سے تیار کردہ مصنوعات کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کے لیے ای پرمٹ لینا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت اور گندم کی پسائی سے متعلق تمام ریکارڈ روزانہ اپ لوڈ کرنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آٹے کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنائے۔ نئے نظام کا مقصد سرکاری گندم کی تقسیم میں شفافیت لانا، نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانا اور مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی برقرار رکھنا ہے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…