ہفتہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

پولیس نے مقتولین کی بیٹی غلام فاطمہ سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کنگن پور میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور مشترکہ نیت سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کھیر میں زہریلی گولیاں ملانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درج مقدمے کے مطابق 22 اکتوبر 2026 کو زہریلی کھیر کھانے سے قاسم علی کے اہل خانہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس پر قاسم علی، ان کی اہلیہ حسنہ بی بی اور چار بیٹوں کو علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیا۔واقعے میں ناظم علی 25 اکتوبر کو دم توڑ گیا، جبکہ آصف علی، عمران علی اور قاسم علی کی موت 27 اکتوبر کو ہوئی۔ حسنہ بی بی بھی 28 اکتوبر کو دوران علاج انتقال کرگئیں۔ تاہم متاثرہ خاندان کے شوکت علی کی جان بچ گئی۔مدعی نے مقدمے میں غلام فاطمہ کے علاوہ علی، لیاقت علی اور طفیل کو بھی نامزد کیا ہے۔

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2022 میں پیدا ہونے والے ایک تنازع کے بعد صلح ہوگئی تھی، تاہم مبینہ طور پر دلوں میں رنجش باقی رہی۔درخواست گزار نے چاروں نامزد افراد پر باہمی مشاورت اور مبینہ سازش کے تحت زہریلی کھیر تیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے واقعے اور ملزمان کے خلاف الزامات کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…