اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)بھارت میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے شادی کی خواہش لے کر اس کے گھر پہنچنے والے نوجوان کی اہل خانہ اور پڑوسیوں کے مبینہ تشدد سے موت ہوگئی،
پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھینو نامی نوجوان، جو اترپردیش کے ضلع غازی پور کا رہائشی تھا اور چنئی کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، 7 نومبر کو مشرقی دہلی کے مدھو وہار علاقے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر نیہا بِشت کے گھر پہنچا اور مبینہ طور پر زبردستی اندر داخل ہوگیا۔ اس وقت نیہا بھی گھر میں موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق ابھینو نے گھر پہنچ کر نیہا سے شادی کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر گھر والوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق نوجوان کے منہ سے شراب کی بو بھی آرہی تھی۔مبینہ طور پر ابھینو کی اس حرکت پر نیہا کے اہل خانہ اور چند پڑوسیوں نے مشتعل ہوکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو اطلاع دینے سے قبل ہی اس پر شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔
Worst side of one sided love 🚨
Neha Bisht is an influencer with 6 lakh followers. 28 year old Abhinav became a huge fan of her content.
He eventually fell in love with her. He went to meet her as a fan, but months later, he got to know that Neha was getting married…1/2 https://t.co/THfi5SQWXn
— Suprvirat (@MostlyKohli) November 20, 2026
پولیس جب موقع پر پہنچی تو ابھینو زخمی حالت میں پڑا تھا، جبکہ اس کی کمر اور دائیں پاؤں پر گہرے زخم موجود تھے۔ اسے فوری طور پر راجیو گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ 15 نومبر کو دوران علاج دم توڑ گیا۔تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ابھینو نیہا کی کسی دوسرے شخص سے شادی طے ہونے پر پریشان تھا، جبکہ نیہا کا کہنا ہے کہ وہ اس نوجوان سے واقف ہی نہیں تھیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ غیر ارادی قتل کی دفعات کے تحت درج کرکے نیہا بِشت کے والد وریندر بِشت اور ایک پڑوسی کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔نیہا بِشت انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان کی ویڈیوز کو بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے، جبکہ وہ حالیہ دنوں میں انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اپنی منگنی اور آئندہ شادی سے متعلق ویڈیوز بھی شیئر کررہی تھیں۔



















































