مانچسٹر (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 702 مبینہ طور پر 50 سے زائد مسافروں کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر چھوڑ کر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی
جس کے باعث متاثرہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل چیک اِن کائونٹر وقت سے پہلے ہی بند کردیا گیاجس کے باعث 50 سے زائد مسافر بورڈنگ سے محروم رہ گئے۔ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو پی آئی اے کے معلوماتی کائونٹر سے بھی کوئی مناسب رہنمائی یا سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق پرواز چھوٹ جانے کے باعث ہنگامی طور پر سفر کرنے والے متعدد مسافر دوسری ایئرلائنز کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے پر مجبور ہوگئے۔
واقعہ کے باعث مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اور پیش آنے والی زحمت کے ازالے کے حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے سہولت فراہم کیے جانے کا انتظار ہے۔



















































