اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور میں باٹاپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے بھائی کی اہلیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں باٹاپور پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیا۔ترجمان کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت احد کے نام سے ہوئی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے رشتے کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے اپنے ہی بھائی کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ان کے خلاف تشدد یا زیادتی میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



















































