منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)ایران میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بغیر حجاب اور نامناسب کپڑے زین تن کرکے گانا گانے والی معروف گلوکارہ پراستو احمدی کو ان کے 4 ساتھیوں سمیت 74 کوڑے فی کس مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 29 سالہ گلوکارہ اور چار مرد ساتھیوں کو پیر کے روز شہر قم میں سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے 74، 74 کوڑے لگائے گئے، گلوکارہ کے وکیل نے بھی سزا پر عمل درآمد کی تصدیق کی ہے۔یہ مقدمہ دسمبر 2024 میں احمدی کی جانب سے یوٹیوب پر نشر کیے گئے ایک آن لائن کنسرٹ کے بعد شروع ہوا تھا، اس پرفارمنس میں گلوکارہ نے حجاب کے بغیر اور نامناسب لباس پہن رکھا تھا جبکہ ان کے ساتھ مرد موسیقار بھی موجود تھے۔رواں سال جون میں قم کی فوجداری عدالت نے گلوکارہ اور دیگر افراد کو عوامی اخلاق کے خلاف مواد تیار اور نشر کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی،

لیکن ستمبر میں اپیل مسترد ہونے کے بعد فیصلہ برقرار رکھا گیا۔74 کوڑوں کے علاوہ گلوکارہ اور ان کے ساتھیوں پر دو سال کے لیے موسیقی اور فنکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور فنکاروں نے اس سزا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…