پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے گندم اور آٹے کی فراہمی دوگنا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ سپلائی میں اضافے کے تین روز بعد مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔مریم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، جہاں اس کی زیادہ سے زیادہ فروختی قیمت مقرر کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو قیمتیں کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم بیرون ملک سے منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی خریداری کے لیے تیسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرتے ہوئے عالمی سپلائرز سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔

ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹینڈر کے تحت بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی 5 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے معاہدے کر چکا ہے۔مزید گندم درآمد کرنے کے فیصلے کا مقصد ملک میں اسٹریٹجک ذخائر کی دستیابی یقینی بنانا اور گندم و آٹے کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنا ہے، تاکہ عام صارفین کو آٹا مناسب نرخوں پر دستیاب رہ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…