پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ہر خاندان کو 8 ہزار روپے نقد دیے جائیں گے، اعلان ہوگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج کی منظوری دیتے ہوئے ہر مستحق گھرانے کو مجموعی طور پر 8 ہزار روپے نقد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو تین مرحلوں میں دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں تھرپارکر اور عمرکوٹ میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرین کی مدد کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں مشیر ماحولیات، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے امدادی منصوبے پر فوری عمل درآمد کی منظوری دی۔ اس پیکج کے تحت ہر اہل خاندان کو 8 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کی ادائیگی تین قسطوں میں ہوگی۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق امداد کی پہلی قسط یکم دسمبر، دوسری یکم جنوری اور آخری قسط یکم فروری کو مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔

اجلاس میں تھرپارکر کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کی تجویز بھی زیر بحث آئی، تاہم تحصیل کالوئی کے 9 نہری دیہات کو اس فہرست سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب عمرکوٹ کے صحرائی خطے میں واقع 25 دیہات کو ممکنہ طور پر آفت زدہ علاقوں میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

حکام نے گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی خشک سالی متاثرین کو مفت یا رعایتی نرخوں پر گندم اور دیگر غذائی اشیا فراہم کرنے کی تجویز دی۔ اس کے علاوہ محکمہ خوراک کو گندم کی فراہمی کے لیے فی من 2 ہزار روپے اضافی مالی معاونت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خشک سالی کے باعث مویشی پالنے والے اور بارانی علاقوں میں کاشتکاری کرنے والے خاندان شدید مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں، اس لیے ان کی معاشی مدد ضروری ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 4 ہزار روپے کی ڈی اے پی کھاد سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا۔

مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ امدادی کارروائیوں میں شامل تمام محکمے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ مستحقین کی فہرستوں کی بی آئی ایس پی کے ریکارڈ سے جانچ پڑتال کی جاسکے اور کسی بھی قسم کی تکرار یا تاخیر سے بچا جاسکے۔

وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں حقیقی مستحق خاندانوں کی نشاندہی اور امداد کی فراہمی کے عمل میں بھرپور تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی معاونت کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہونی چاہیے اور اس کا فائدہ ہر مستحق خاندان تک پہنچنا یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…