ہفتہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا گھر بیٹھے روزگار کمانے کے لیے اہم قدم

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ’آئی ورک فار سندھ‘ کے تحت نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے مقامی ہنرمند افراد کو بین الاقوامی منصوبوں تک رسائی دی جائے گی، جبکہ خواتین کی فری لانسنگ میں شرکت بڑھانے کے لیے بھی خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ اب دنیا بھر میں آمدنی اور روزگار کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے، اسی لیے سندھ کے باصلاحیت نوجوانوں کو بھی بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ان کے مطابق صوبے میں نوجوانوں کے پاس مختلف شعبوں میں صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن انہیں عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم درکار ہے۔ اسی مقصد کے تحت گھر بیٹھے کام کرنے اور بیرون ملک سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔شرجیل میمن نے بتایا کہ ’آئی ورک فار سندھ‘ منصوبے میں بین الاقوامی فری لانسنگ اور بِڈنگ کا طریقہ کار شامل ہوگا۔ اس پلیٹ فارم پر روزانہ کی بنیاد پر عالمی سطح کے مختلف منصوبے دستیاب ہوں گے، جبکہ ایک مخصوص ٹیم ان منصوبوں کے حصول کے لیے بین الاقوامی بولیوں میں حصہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابی سے حاصل کیے جانے والے منصوبے سندھ کے فری لانسرز، پیشہ ور افراد اور کاروباری اداروں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی مہارت کے ذریعے عالمی سطح پر خدمات انجام دے سکیں اور آمدنی حاصل کرسکیں۔سینئر وزیر کے مطابق اس منصوبے سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے امکانات پیدا ہونے کے ساتھ صوبے میں ڈیجیٹل معیشت کو بھی فروغ ملے گا اور زرمبادلہ کمانے کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو فری لانسنگ کے شعبے میں آگے لانے کے لیے گھر سے کام کرنے پر مبنی ایک خصوصی فیچر بھی متعارف کرایا جارہا ہے، جس سے وہ اپنی گھریلو مصروفیات کے ساتھ بین الاقوامی منصوبوں پر کام کرسکیں گی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت سے منسلک کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…