جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

یکم دسمبر سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے ہیں،

جن پر عمل درآمد یکم دسمبر 2026 سے شروع ہوگا اور یہ شیڈول 29 جنوری 2027 تک نافذ رہے گا۔وفاقی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ میں چلنے والے اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر 2 بجے چھٹی ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز تدریسی سرگرمیاں صبح 8 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہیں گی۔ڈبل شفٹ اسکولوں کی صبح کی شفٹ کے لیے پیر سے جمعرات تک کلاسز کا وقت صبح 8 بج کر 15 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔

جمعہ کے دن اس شفٹ کی چھٹی دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔شام کی شفٹ میں پیر سے جمعرات تک تدریس دوپہر ایک بج کر 15 منٹ سے شام 6 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گی اور شام 6 بجے اختتام پذیر ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کی کلاسز اور ڈگری کالجوں کے لیے بھی علیحدہ اوقاتِ کار مقرر کیے جانے کی وضاحت کی گئی ہے۔وفاقی نظامتِ تعلیم نے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے شیڈول پر مقررہ مدت کے دوران مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…