جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

جنگ کے دوران دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے،ایران کا دعویٰ

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفی ایزدی نے دعویٰ کیاہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک فورسز نے دشمن کے 200سے زائد طیارے مار گرائے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار مصطفی ایزدی نے تہران میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور ملک کی دفاعی نوعیت کی نرم اور ادراکی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کے مار گرائے گئے طیاروں کی تعداد 200سے تجاوز کرچکی ہے۔مصطفی ایزدی نے امریکا اور اسرائیل سے جاری تنازع کو روایتی فوجی جنگ کے بجائے ہائبرڈ جنگ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ دشمن ممالک نے ایران کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ فوجی کارروائیوں کے ذریعے بھی دبا ئوڈالنے کی کوشش کی۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کی حکمت عملی میں فوجی کارروائی کے ساتھ نفسیاتی، اطلاعاتی اور ادراکی محاذ بھی شامل ہیں تاہم ایرانی ریاست ان دبائو کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ایرانی کمانڈر نے اس تاثر کو بھی مسترد کردیا کہ جنگ نے ایران کے سیاسی نظام کو کمزور یا ملک کو تقسیم کردیا۔ ان کے بقول اسلامی جمہوریہ نہ صرف تقسیم نہیں ہوئی بلکہ ایرانی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط اور ثابت قدم ہوکر سامنے آیا ہے۔ ایزدی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنے مخالفین کے مقابلے میں انتہائی کم جنگی اخراجات کے ساتھ انھیں شکست دی جبکہ دشمن کے نقصانات 100گنا زیادہ ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…