جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)امریکا میں مبینہ طور پر بڑے پوسٹل فراڈ کے کیس میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ پاکستانی شہری فہیم اکرم کے خلاف فردِ جرم عائد کردی گئی ہے،

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کیس میں امریکی محکمہ ڈاک کو 126 ملین ڈالر سے زائد نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے مطابق فہیم اکرم پر الزام ہے کہ اس نے ’LabelsBank.com‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ قائم کر رکھی تھی، جہاں مبینہ طور پر جعلی امریکی پوسٹل ٹکٹ فروخت کیے جاتے تھے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ویب سائٹ کے ذریعے ہر پارسل کے لیے صرف 2 ڈالر میں ڈاک ٹکٹ فراہم کیا جاتا تھا، جبکہ ٹکٹ کی قیمت مقرر کرتے وقت پارسل کے وزن یا سائز کو مدنظر نہیں رکھا جاتا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق اس ویب سائٹ سے 5 ہزار 200 سے زیادہ صارفین نے 51 لاکھ سے زائد مبینہ جعلی ڈاک ٹکٹ خریدے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے نتیجے میں امریکی محکمہ ڈاک کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 38 ارب روپے بنتے ہیں۔امریکی عدالت نے 28 ستمبر کو کیس میں کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ویب سائٹ بند کردی۔ فہیم اکرم پر امریکا کو دھوکہ دینے، جعلی ڈاک ٹکٹ تیار کرنے اور وائر فراڈ سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور اس کے امریکا سے باہر ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف فردِ جرم اس کی غیر موجودگی میں عائد کی گئی ہے۔ مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی حیثیت عدالت کی آئندہ کارروائی سے طے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…