جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)وفاقی حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے،

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نظرثانی شدہ شرحوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئی شرحوں کے تحت اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس اسکیم پر سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع حاصل ہوگا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشن سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12 بیسس پوائنٹس بڑھائی گئی ہے۔ اضافے کے بعد دونوں اسکیموں کے لیے نئی شرح منافع 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کی شرح منافع 60 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.76 فیصد مقرر کی گئی ہے۔اسلامک سیونگ اسکیموں میں سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے مختلف دورانیوں کی شرح منافع میں بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ تین سالہ پلان پر منافع 41 بیسس پوائنٹس بڑھنے کے بعد 11.57 فیصد ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے پانچ سالہ پلان کی شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس اکاؤنٹ پر نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی شرحیں قومی بچت کی متعلقہ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے قابلِ اطلاق ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…