جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب میں نئے انفرادی اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق محکمہ داخلہ نے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں نئے انفرادی اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر عائد پابندی بدستور نافذ ہے، اس لیے شہری کسی بھی شخص کی جانب سے نئے لائسنس کے اجرا کی یقین دہانی پر اعتماد نہ کریں۔ترجمان نے خبردار کیا کہ اسلحہ لائسنس دلوانے کے نام پر رقم بٹورنے والے عناصر سے محتاط رہا جائے۔ اگر کوئی شخص نئے لائسنس کے اجرا کے لیے رقم طلب کرے یا لائسنس فراہم کرنے کی پیشکش کرے تو شہری متعلقہ حکام کو 04299211743 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت شہریوں کو قابلِ تصدیق ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان معاہدے میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔ ترمیم کے تحت شہری اپنے اسلحہ لائسنس کے ڈیجیٹل کریڈنشلز حاصل کرسکیں گے، جن کی تصدیق بھی ممکن ہوگی۔حکام کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے معاہدے کی مدت میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے، جبکہ معاہدے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2026 تک تصور کیا جائے گا۔ترمیم شدہ معاہدے میں سنگل سائن آن ویری فکیشن سے متعلق شق کو ختم کردیا گیا ہے۔ اسی طرح تکنیکی اور سکیورٹی مسائل کے پیش نظر مشترکہ لاگ اِن کی شق بھی معاہدے سے خارج کردی گئی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے بھی معاہدے میں سنگل سائن آن کی شق ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد قانونی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرکے ترمیم شدہ معاہدے کی منظوری دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…