اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ممبئی کے ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ کی کاروباری صورتحال اس وقت یکسر بدل گئی
جب بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور کرکٹر ویرات کوہلی کے لیے وہاں سے چھولے بھٹورے منگوائے اور کھانے کو سوشل میڈیا پر سراہا۔’دہلی سے‘ کے نام سے قائم یہ ریسٹورنٹ 2022 میں شدید مالی مشکلات کا شکار تھا۔ مالکان کے مطابق کاروبار پر تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کا قرض چڑھ گیا تھا اور حالات ایسے تھے کہ ریسٹورنٹ بند کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔اسی دوران کامیڈین ابھیشیک اپمنیو نے ریسٹورنٹ کے چھولے بھٹورے کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اس کا ذکر کیا۔ اس کے بعد انوشکا شرما نے بھی ویرات کوہلی کے لیے اسی ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی تعریف کردی۔
ریسٹورنٹ کے مالکان کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد ان کے کاروبار کو نمایاں پذیرائی ملی اور بڑی تعداد میں لوگ کھانا کھانے کے لیے وہاں آنے لگے۔مالکان کے مطابق انوشکا کی پوسٹ نے ریسٹورنٹ کو مالی مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں کاروبار نے تیزی سے توسیع کی۔اب ’دہلی سے‘ کی چار برانچز قائم ہوچکی ہیں، جہاں روزانہ تقریباً 3 ہزار پلیٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ مالکان کے مطابق ریسٹورنٹ کی ماہانہ فروخت بھی بڑھ کر تقریباً 2 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔
🏮KOHLI’S ONE ORDER RESTAURANT OWNER REPAID A DEBT OF ₹18 L 🤯
– Anushka Sharma Reached that restaurant after abhishek upamanyu & ordered Delhi style chole bhature for Virat Kohli
– After anushka posted about restaurant and praised that chole bhature
The restaurant name is “Delhi Se” was started by brothers Jaspal Singh Khalsa and Mahinder Singh Khalsa in Chembur in October 2021. brothers had an ₹18 lakh debt
Now they REPAID his all debt due to anushka and Virat, the power of celebrity 🔥
— VK (@Aur_vicky) September 27, 2026



















































