منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ایک اور کمپنی کی ای وی بائیکس اور ای وی پک اپ ٹرکس پاکستانی مارکیٹ میں متعارف

datetime 20  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں متبادل توانائی کے معروف برانڈ انوریکس نے پیٹرول سے آزادی کے وژن کے تحت الیکٹرک موبیلٹی کے شعبے میں انوریکس گو کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے،

اس وژن کے تحت انوریکس برانڈ کی ای وی بائیکس، ای وی اسکوٹرز، اور ای وی پک اپ ٹرکس پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائی جارہی ہیں۔ انوریکس کے چئیرمین محمد ذاکر علی نے بتایا کہ انکے ادارے نے پاکستان میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا راستہ دکھایا جسے اب انوریکس گو وژن کے تحت سڑکوں کے ذریعے سفر کرنے تک توسیع دی جارہی ہے، کمپنی کے لیے صرف ایک نئی پراڈکٹ لائن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کی موبیلٹی کے لیے ایک نیا وژن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ایسی توانائی اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہے جو درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرے اور عوام کو زیادہ مثر اور پائیدار متبادل فراہم کرے۔انہوں نے بتایا کہ کہ پاکستان تین اہم الیکٹرک موبیلٹی کیٹیگریز متعارف کرائی جا رہی ہیں، روزمرہ استعمال کے لیے کم خرچ جدید ای وی بائیکس، اسکوٹرز جبکہ تجارتی استعمال کے لیے الیکٹرک پک اپ ٹرکس متعارف کرائے جارہے ہیں۔انوریکس گو کا مقصد پاکستان میں پیٹرول سے آذادی کا سفر متعارف کرانا ہے۔

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور سفری اخراجات عام صارف اور کاروباری طبقے کے لیے ایک اہم مسئلہ ہیں۔Inverex Go کا مقصد الیکٹرک موبیلٹی کے ذریعے صارفین کو ایک ایسا متبادل فراہم کرنا ہے جس میں روایتی پیٹرول انجن کے بجائے جدید الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔انوریکس کے سی ای او عبدالرحمن نے کہا کہ انوریکس گو کا منصوبہ صرف الیکٹرک وھیکلز کی فروخت تک محدود رکھنے کا مقصد نہیں بلکہ پاکستان میں ای ویز کے ذریعے نئے انداز کے ساتھ موبیلٹی کا آغاز کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…