اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، تاہم چاندی کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر برقرار رہا۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے رہی۔ اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 31 ڈالر پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 86 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 768 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے گھٹ کر 4 ہزار 945 روپے رہ گئی۔عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 52.90 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔سونے کی قیمت برقرار رہنے اور چاندی کے نرخ کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر خریداروں کی نظر ہے۔



















































