اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے میں فروخت ہونے لگا۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ نرخ 61 روپے بڑھ کر 5 ہزار 854 روپے تک پہنچ گئے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 35 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 31 ڈالر ہوگئی۔



















































