اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 2 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔



















































