اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد،اپنے ہی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بیچنے کے الزام میں باپ گرفتار

datetime 25  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں اپنے ہی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بیچنے کے الزام میں باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد شعیب خان نے انکشاف کیاکہ چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث گینگ میں ایک ملزم خود ہی اپنے بچوں کی ویڈیوز بیچ رہا تھا، بچوں کی عمریں پانچ سے چھ سال کے درمیان تھیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کا بھیانک کیس سامنے نہیں آیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کا تعلق اسکردو سے تھا جب کہ گینگ کا ٹارگٹ چھ سات سال سے لیکر 15 سال تک کے بچے تھے۔ بچوں کی نازیبا ویڈیوز ٹیلی گرام کے ذریعے فروخت کی جاتی تھیں۔

این سی سی آئی ایکے مطابق اس نیٹ ورک کی تحقیقات میں بچوں کے جنسی استحصال کے ساتھ جانوروں پر تشدد اور زیادتی کی ویڈیوز بنانیکا معاملہ بھی سامنے آیا۔ عالمی فورمز کے تعاون سے ایک ماہ تک تحقیقات جاری رہیں، اس حوالے سے ملتان، اسلام آباد اور جنوبی پنجاب میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ والدین کو آگہی دیں گی کہ بچے موبائل پر جو دیکھ رہے ہیں اس کو مانیٹرکیسے کیا جائے، جو والدین بچوں کے جرائم معلوم ہونے پربھی رپورٹ نہیں کر رہے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سائبر جرائم کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1799 بھی فعال ہے۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…