اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے اور پولیس کے روکنے پر مبینہ طور پر فرار ہونے کے معاملے میں ٹک ٹاکر سامیہ مبارک اور ان کی دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سامیہ مبارک، جو معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں، بغیر نمبر پلیٹ آڈی گاڑی چلا رہی تھیں۔ ڈیفنس بی پولیس نے ناکے پر گاڑی روکنے کی کوشش کی، تاہم مبینہ طور پر انہوں نے رکنے کے بجائے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران گاڑی کی ٹکر لگنے سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے تعاقب کرکے سامیہ مبارک اور ان کی ساتھی کو حراست میں لے لیا، جبکہ ڈیفنس بی تھانے میں ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔



















































