جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی فیسوں کا اعلان

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے 5 سالہ ای پاسپورٹ اور 10 سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

نئی فیسوں کی ادائیگی اماراتی درہم میں کرنا ہوگی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں مختلف صفحات پر مشتمل پاسپورٹس کی نارمل اور ارجنٹ فیسیں مقرر کی گئی ہیں۔پانچ سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صفحات والے پاسپورٹ کی معمول کی فیس 145 درہم جبکہ ارجنٹ فیس 235 درہم ہوگی۔

اسی طرح 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے حصول کے لیے نارمل فیس 260 درہم اور فوری اجرا کی فیس 425 درہم مقرر کی گئی ہے۔دس سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی فیسوں کے مطابق 36 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے 215 درہم نارمل اور 355 درہم ارجنٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔ جبکہ 72 صفحات کے پاسپورٹ کی معمول کی فیس 390 درہم اور فوری اجرا کی فیس 635 درہم ہوگی۔پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں بھی اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ پاسپورٹ گم ہونے پر مقررہ فیس سے دوگنا، جبکہ دوسری مرتبہ گم ہونے پر چار گنا رقم وصول کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان اور بیرون ملک قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں ای پاسپورٹ کے اجرا کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے لیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ای پاسپورٹ جدید حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے، جس کا مقصد سفری دستاویزات کی سکیورٹی بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مسافروں کی شناخت کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے سے جاری کیے گئے مشین ریڈایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد ختم ہونے تک قابل استعمال رہیں گے۔ تاہم نئے پاسپورٹ کے حصول یا تجدید کے لیے اب ای پاسپورٹ جاری کرنے کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…