اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے،
جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونا مزید سستا ہوگیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی نیچے آگئے ہیں۔ اس کی قیمت میں 6 ہزار ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،
جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 70 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 20 ڈالر پر آگیا ہے۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں سونے کے مقامی نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



















































