کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا جبکہ گہرائی 53کلو میٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔



















































