اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ میزبان ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور فیلڈنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ آئندہ میچ میں سری لنکا کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک نے اعتراف کیا کہ ابتدائی شراکت داری کے بعد انگلش ٹیم بڑی اور مؤثر پارٹنرشپس قائم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے عرفات کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو دباؤ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خود کو مزید تیار کرنا ہوگا۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ٹیم نے پہلی اننگز میں ہی میچ اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیا، تاہم پاکستان نے مجموعی طور پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی مرحلے میں بھی اچھی بولنگ کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ انگلینڈ نے اہم وکٹیں جلد گنوا دیں، تاہم ان کے بقول کرکٹ میں ایسا ہو جاتا ہے اور ٹیم کو آئندہ مقابلوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔



















































