بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

1 کروڑ تک لون پر زیرو مارک اپ کا اعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سالگرہ کا دن کاشتکار بھائیوں کے نام کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 10 بڑے اعلانات کر دیئے۔

پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے پہلا”اپنا کسان بینک” قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیوٹ کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے ایک کروڑ تک لون پر زیرو مارک اپ کا اعلان کیا اور تین کروڑ لون پر دو فیصد اور پانچ کروڑ لون پر پانچ فیصدانٹرسٹ لینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے امدادی نرخ 4500 روپے پر خریداری کیلئے عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی سپورٹ پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ کسان کارڈ پر ڈی اے پی کی خریداری کیلئے فی ایکڑ لون میں 3500 روپے اضافے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان کارڈ پر کاشتکار کو 30 ہزار فی ایکڑ سے بڑھا کر 33500 کرنے کا اعلان کیا۔ پنجاب بھر میں 17 ارب روپے کے لون سے 50 لاکھ ایکڑ مالکان مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیتون کی کاشت کو بڑھانے اور تیل کی کاشت کیلئے پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پانی چوری کیخلاف مہم جاری رکھنے اور نہروں کی بھل صفائی کیلئے اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکار بھائیوں سے سموگ کے خاتمے کیلئے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کیلئے معاونت کی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان بھائیو ں سے ملکراپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ کاشتکار بھائیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبہ بھر سے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاشتکار نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں تجاویز اورسفارشات پر بتدریج عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کو زراعت کے فروغ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے مترادف قرار دیا۔ ملاقات میں کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زراعت کے فروغ کیلئے اقدامات کو گیم چینجرقرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے فارمرز کے وفد پنجاب میں زراعت کے فروغ سے متعلق مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا پہیہ پنجاب کے کاشتکار کے بغیر نہیں چل سکتا۔ پنجاب فوڈ باسکٹ ہے اور 70 فیصد غذائی ضروریات پوری کررہا ہے۔ کسان کارڈ کاشتکار بھائیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔ ہمارے دور میں کھاد نہ بلیک وئی اور نہ ہی قلت ہوئی۔ کاشتکار کو کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ کیلئے دربدر ہونے سے بچانے کیلئے کسان کارڈ شروع کیا۔ پنجاب بھر میں 10 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار کسان کارڈ مستفید ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید مشینری مہیا کرنے کیلئے میکانائزیشن پروگرام بھی شروع کیا۔25 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر دے چکے ہیں، دو سال میں مزید بڑھائیں گے۔ گرین ٹریکٹر سکیم کی وجہ سے ٹریکٹر سازی کی صنعت چل پڑی۔ عاشق حسین کرمانی میرے بہترین وزیر ہی نہیں بلکہ کاشتکاروں کے ترجمان ہیں۔ خود کاشتکار ہونے کی وجہ سے عاشق حسین کرمانی کاشتکاروں کے مسائل اور ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا، بھکر،خانیوال اور اوکاڑہ میں ایگروپارک بنارہے ہیں تاکہ کسان کو فصل کو بہتر معاوضہ ملے۔ فصلوں کی پیداوار بڑھا کر ایکسپورٹ کریں گے۔

کاشتکار بھائیوں کیلئے آئی ایم ایف کے پریشر کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پر مزاحمت کی۔ وزیراعظم کی سربراہی میں گندم کے 4500 روپے امدادی نرخ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ کھاد کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے کاشتکارکوکسان کارڈ پر فی ایکڑ 3500 روپے زیادہ لون دے رہے ہیں۔کاشتکار کو 17 ارب روپے سبسڈی لون دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں سے تقریباً 100 فیصد ریکوری ہوئی، حکومت کسان اور کسان حکومت پر اعتماد کرتا ہے۔ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے میرٹ پر کاشتکاروں کو لون مل رہے ہیں۔ مڈل مین کسان کارڈ کے اجرائ سے پہلے یرغمال بنا لیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت، اپنا روزگار میں کاشتکاروں کو گندم بوائی کیلئے مراعات اور مالی معاونت دے رہے ہیں۔گندم کی زیادہ پیداوار پر پاستا سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ ایکسپورٹ کریں گے۔ کاشتکار کی معاونت کیلئے1500 ایگریکلچر انٹرن فیلڈ میں ہیں، 70 ہزار روپے ماہانہ مل رہا ہے۔11 سال میں ایگری میکانائزیشن پر تین ارب فنانسنگ خرچ کیے، ڈھائی سال میں 70 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ گرین ٹریکٹر سکیم زرعی انقلاب لارہی ہے، سبسڈی پر 50ہزار ٹریکٹر دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہائی ٹیک میکانائزیشن کیلئے 70 ارب روپے دے رہے ہیں، ہیپی سیڈر کی بہت مانگ ہے۔ میکانائزیشن کی وجہ زرعی آلات کی فیکٹریاں لگ رہی ہیں۔ 85 سے100 ہارس پاور کے ٹریکٹر پنجاب میں بن رہے ہیں۔۔کاشتکار کو ہائی ایفی شنسی ایریگیشن سسٹم دے رہے ہیں، پوٹھوہار میں 400 منی ڈیم بن چکے ہیں، ایک ہزار بنائیں گے۔ پنجاب بھر میں کھالوں کو پختہ کرکے پانی ضائع ہونے سے بچائیں گے۔ عوام کی ضرورت سے زائد فصل کو ویلیو ایڈ کرکے ایکسپورٹ کرنے سے بہترین منافع یقینی ہے۔ ٹیل تک پانی پہنچانے کیلئے پنجاب میں پانی چوری کو سختی سے ہینڈل کیا جارہا ہے۔

کسان چھوٹا ہو یا بڑا، غریب ہو یا بااثر، ہر کھیت کو ٹیل تک پانی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکے اور لیز پر کاشتکار کرنے والے کسانوں کو بھی کسان کارڈ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ صنعتی زرعی ترقی کے نئے پلان پر عملدرآمد سے پنجاب کی تقدیر بدل جائے گی۔ آم، کینو، مالٹا، آلو وغیر کی گریڈنگ پراسیسنگ اور سٹوریج کیلئے پراسیسنگ پارک بن رہے ہیں۔ ایک سال میں چار لاکھ جانوروں کی فربہی کی گئی، اس سال مزید چھ لاکھ مویشی تیار کیے جائیں گے۔ موبائل سائل (زرخیزی)اور واٹر ٹیسٹنگ لیب لانچ کر دی گئی ہے۔گندم خریداری کا پلان جلد باقاعدہ لانچ کریں گے، ڈیجیٹل پراسیسنگ کیلئے آن لائن پورٹل لائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ زیتون کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈی دی جارہی ہے۔ پنجاب کا زیتون دنیا بھر میں بہترین ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار کو سڑکوں پر لانے کی کوششیں ناکام ہوئیں، کسان جانتے ہیں کس نے کام کیا اور کس نے استعمال کیا۔ کاشتکار کی سپورٹ کریں گے،یہ مریم نواز شریف کا وعدہ ہے۔

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کا دن کاشتکاروں بھائیوں کے نام پر کرنے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ ہارویسٹر اسمبلی پلانٹ اور ٹریکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگ رہے ہیں۔کاشتکاروں کو فصل کا بہترین معاوضہ دلانے کیلئے ویلیو ایڈیشن پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف زراعت کا بجٹ15 ارب سے400 ارب روپے پر لے گئیں۔کاشتکار حسن رضانے کہا کہ ویٹ سپورٹ پرائس 4500 روپے کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف امید کی کرن ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مظلوم کی ساتھی، عوام دعائیں دے رہی اور قانون شکن گینگسٹر چھپتے پھر رہے ہیں۔پاکپتن کے کاشتکار عامر حیات بھنڈارا نے کہا کہ کسان کارڈ، الیکٹروبس جیسے پراجیکٹ لانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔لاوا کے کاشتکار بلال خان نے کہا کہ پنجاب کا زیتون دنیا بھر میں سب سے بہترین ہے، دو تین سال میں ایکسپورٹ کے قابل ہوسکتے ہیں۔ بہاولپور کے کاشتکار سجاد علی نے کہا کہ پانی چوری کے سدباب کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مہم قابل تحسین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…