اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،
جس کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول فی لیٹر ایک روپے 85 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر ایک روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نئی قیمتوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے سامنے آیا ہے، جس کے تحت صارفین کو اب پٹرول اور ڈیزل کی خریداری کے لیے زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔



















































