بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

پٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی کا طریقہ بدلنے کی تیاری، اہم خبر آگئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے بجائے دوبارہ ہر 15 روز بعد تبدیلی کا طریقہ کار متعارف کرانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سیکریٹری پٹرولیم اور اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم سے ملاقات کی، جس میں ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں تبدیلی کے سابقہ 15 روزہ نظام کو بحال کیا جائے۔

پٹرول پمپ مالکان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں تبدیل ہونے سے کاروباری معاملات میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث کاروبار کو مستحکم انداز میں چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ قیمتوں میں ردوبدل کے لیے ایک مستقل اور قابلِ عمل طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

ملاقات کے دوران پٹرولیم حکام نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے تحفظات اور مسائل سنے اور انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ پٹرول پمپ مالکان کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے بجائے ہر 15 روز بعد ردوبدل کا نظام بحال کرنے کے معاملے پر پیش رفت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال فروری تک پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر 15 دن بعد لیا جاتا تھا۔ تاہم ایران جنگ کے نتیجے میں تیل کی عالمی منڈی میں پیدا ہونے والے بحران کے بعد حکومت نے قیمتوں میں تبدیلی کا دورانیہ پہلے ہفتہ وار اور بعد ازاں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کر دیا تھا۔

اب پٹرول پمپ مالکان کے مطالبے اور متعلقہ حکام کی یقین دہانی کے بعد سابقہ 15 روزہ نظام کی بحالی کے امکانات سامنے آئے ہیں۔ تاہم قیمتوں میں تبدیلی کے طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلے اور سرکاری اعلان کا تاحال انتظار ہے۔



کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…