اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)سابق اداکارہ نور بخاری نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی اور زندگی میں پیش آنے والے نشیب و فراز کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔ن

ور بخاری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ عون چوہدری سے دوبارہ شادی کا میں نے کبھی منصوبہ نہیں بنایا تھا، یہ سب اللہ تعالی کی طرف سے لکھی گئی تقدیر کا حصہ تھا، ہم دونوں کے درمیان محبت تھی اور ہم دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔اداکارہ نے بتایا کہ میری ایک بیٹی بھی عون چوہدری سے ہے، جس نے دونوں کو دوبارہ قریب آنے میں اہم کردار ادا کیا، جب میں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو اللہ تعالی نے عون چوہدری کے دل میں بھی یہ خیال ڈالا اور آج ہم 4بچوں کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔نور بخاری نے اپنی زندگی کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں 4طلاقوں سمیت زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھ چکی ہوں، میں نے ان تجربات سے یہ سیکھا کہ اللہ تعالی ہی وہ ذات ہے جو انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہے اور کبھی اسے تنہا نہیں چھوڑتی۔

انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں نہیں دیکھتی بلکہ ہمیشہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے پر توجہ دیتی ہوں۔بیٹیوں کی ماں کی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ اسلام دوسری شادی کی اجازت دیتا ہے تاہم اگر کسی خاتون کی بیٹی ہو تو اسے دوسرے خاندان میں شادی کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ دوسرا شخص بچی کا حقیقی والد نہیں بن سکتا، ایسی صورت میں سابق شوہر سے صلح یا دوبارہ ازدواجی تعلق قائم کرنا بہتر ہو سکتا ہے۔نور بخاری کے ان بیانات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے۔ایک صارف نے نور بخاری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اب اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…