بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

آپ کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بلاک کردیا جائے گا؟تفصیلات جانیے

datetime 19  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پاسپورٹ اجراء و تجدید اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کو ٹریفک چالان ادائیگی سے مشروط کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ای چالان کے بعد ڈیجیٹل چالان کی ریکوری کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ای چالان طرز پر ڈیجیٹل چالان کی ریکوری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ون ایپ میں زیر التواء ای چالانز کی تفصیلات بمعہ PSIDظاہر ہوتی ہیں جبکہ ڈیجیٹل چالانز کی تفصیلات موجود نہیں۔ سی ٹی او لاہور نے ون ایپ میں تمام زیر التواء ڈیجیٹل چالانز کی مکمل تفصیلات شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ ای چالان کی طرح ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو بھی پولیس خدمت مراکز سے سہولیات فراہم نہ کی جائیں۔ ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈنٹی کارڈ کا اجراء ، تجدید، ترمیم یا ڈوپلیکیٹ بھی نہ کیا جائے۔سی ٹی او لاہور نے پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید کو بھی ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کی کلیئرنس سے مشروط کرنے کی استدعا کی ہے۔

گاڑی کی ٹرانسفر، سیل اور پرچیز کو بھی ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کی کلیئرنس سے مشروط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق ڈیجیٹل چالان ہونے کی صورت میں شہری چالان جمع کروانے کے بجائے نیا شناختی کارڈ اور لائسنس بنوا لیتے ہیں۔ زیر التوا ڈیجیٹل چالانز کی وصولی سے انفورسمنٹ میکانزم مضبوط اور عادی وائیلٹرز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔سی ٹی او لاہور کے مطابق زیر التوا ڈیجیٹل چالانز کی وصولی سے مجاز عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے جلد تصفیے میں تیزی آئے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ واجب الادا جرمانوں کی بروقت کلیئرنس سے حکومتی آمدن میں اضافہ، محنت اور اخراجات میں کمی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…