منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

انٹر بورڈ کے نتائج جاری، تین طلبہ اول پوزیشن پر

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پری انجینئرنگ گروپ کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔

امتحانات میں تین طلبہ نے یکساں طور پر 1006 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔بورڈ حکام کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد سعد عادل اور عبداللہ جمال جبکہ بحریہ کالج کارساز کی عائشہ راشد نے حاصل کی۔ تینوں امیدواروں نے مجموعی طور پر 1100 میں سے 1006 نمبر حاصل کیے اور اے ون گریڈ حاصل کیا۔دوسری اور تیسری پوزیشننتائج میں محمد احمد رضا نے 1005 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ بھی آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں اے ون گریڈ دیا گیا ہے۔تیسری پوزیشن بھی دو امیدواروں کے درمیان مشترکہ رہی۔

دہلی گورنمنٹ کالج کے حافظ عبدالرافع طارق اور آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے انس جاوید نے 1004، 1004 نمبر حاصل کیے۔پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج میں آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کی مجموعی کارکردگی نمایاں رہی، جہاں اس کے چار طلبہ نے پہلی تین پوزیشنوں میں جگہ بنائی۔کامیابی کا مجموعی تناسب 55.08 فیصدناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں 18 ہزار 464 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جبکہ 18 ہزار 14 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے۔ان میں سے 9 ہزار 922 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی مجموعی شرح 55.08 فیصد رہی۔گریڈز کے لحاظ سے 980 امیدواروں نے اے ون، 1781 نے اے، 2198 نے بی، 2659 نے سی اور 2029 امیدواروں نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔ 216 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے، جبکہ 59 امیدوار پاس قرار پائے۔نتائج آن لائن بھی دستیابکراچی انٹر بورڈ نے پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیئے ہیں۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی آفیشل اینڈرائیڈ ایپ BIEK کے ذریعے بھی چیک کرسکتے ہیں، جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…