ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب کے ہونہار طلباء و طالبات کے لئے ”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم” میں طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکٹرک بائیک سکیم کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ سے ڈائون پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا اور ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات کی سفارشات مسترد کر دیں۔ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی۔ اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ تقریباً3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم”کا دائرہ کار بتدریج گورنمنٹ ملازمین، ڈیپارٹمنٹس ، پبلک ڈیلیوری بوائے تک وسیع کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم”میں ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت ملے گا۔ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم”کی بائیک میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی۔ خواہش مند طلبہ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ای بائیک ڈرائیونگ کے لئے دوروزہ ٹریننگ بھی مفت کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم” میں اہل طلبہ کو چھ ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا بھی حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…