جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے طلباء کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت بائیکس کی تقسیم کا مرحلہ نومبر 2026 کے آغاز میں شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے طلباء کے لیے شروع کی گئی اس اسکیم کو صوبے بھر میں بڑی تعداد میں طلباء نے اپنایا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 11 لاکھ 49 ہزار سے زائد طلباء الیکٹرک بائیک کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 11 لاکھ 49 ہزار 58 طلباء نے اسکیم کے لیے اپلائی کیا، جن میں 2 لاکھ 22 ہزار 101 طالبات بھی شامل ہیں۔مریم نواز کے مطابق اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، انہیں سفری سہولت فراہم کرنا اور آمدورفت کے لیے انحصار کم کرنا ہے۔حکومت پنجاب موجودہ مرحلے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس طلباء میں تقسیم کرے گی۔ اسکیم کے لیے درخواستوں کا آغاز 5 ستمبر 2026 کو ہوا تھا، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے طلباء کے لیے بائیک کی قیمت میں نمایاں رعایت بھی دی گئی ہے۔ مارکیٹ میں تقریباً ایک لاکھ 99 ہزار روپے مالیت کی بائیک طلباء کو ایک لاکھ 9 ہزار روپے میں فراہم کی جائے گی، جبکہ باقی رقم 36 ماہ کی آسان اقساط میں ادا کرنا ہوگی۔

اس اسکیم کے تحت ماہانہ قسط 3 ہزار 28 روپے مقرر کی گئی ہے اور طلباء سے کوئی ڈاؤن پیمنٹ وصول نہیں کی جائے گی۔ رجسٹریشن، انشورنس اور مارک اپ کے اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔اس کے علاوہ اسکیم میں شامل طلباء کو حفاظتی اقدامات کے تحت مفت ہیلمٹ اور سیفٹی راڈز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ انہیں ڈرائیونگ کی مفت تربیت دینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…