ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز لوہانڈرے پریٹوریئس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔

پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز بنا ڈالے۔وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 رنز مکمل کرنے سے محض 12 رنز دور رہے۔ 20 سالہ اوپنر نے اپنی اننگز میں 13 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔انہوں نے 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ اگلی صرف 16 گیندوں میں سنچری تک پہنچ گئے۔ پریٹوریئس نے 58 گیندوں پر 150 رنز مکمل کیے۔

اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے کرس گیل کا 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے بنایا گیا 175 ناٹ آٹ کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔پریٹوریئس کی دھواں دار اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے 267 رنز بنائے جو مقابلے کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔وہ اس سیزن کا اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے اور ستمبر میں زمبابوے اور نمیبیا کے خلاف بھی 94 اور 101 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…