جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے معاملات مزید آسان بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے صوبے بھر کے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی۔

نئے طریقہ کار کے تحت اب شہریوں کو لائسنس کی تجدید کے لیے اپنے آبائی ضلع کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ پنجاب کے کسی بھی شہر یا ضلع میں موجود ڈرائیونگ لائسنس مرکز سے رینیوول کراسکیں گے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نظام میں تبدیلی کے بعد لائسنس ہولڈرز اپنے موجودہ رہائشی مقام کے قریب مرکز کا انتخاب کرتے ہوئے تجدید کی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ دینے والے افراد کو بھی صوبے کے کسی بھی ضلع میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کی اجازت ہوگی۔ متعلقہ اجازت حاصل کرنے کے بعد پنجاب کے کسی بھی شہر سے دوسرا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بالخصوص ان افراد کو فائدہ پہنچے گا جو روزگار، تعلیم یا دیگر مصروفیات کے باعث اپنے آبائی اضلاع سے دور رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ماضی میں لائسنس سے متعلق مختلف امور کے لیے انہیں اپنے آبائی ضلع کا سفر کرنا پڑتا تھا۔نئے نظام کے نتیجے میں شہریوں کے قیمتی وقت کے ساتھ سفری اخراجات بھی بچنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں قائم لائسنس مراکز کے درمیان کام کی بہتر تقسیم سے مراکز پر غیر ضروری رش کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق لائسنس کی تجدید کے خواہشمند شہری قریبی ڈرائیونگ لائسنس مرکز پر اصل شناختی کارڈ اور سابقہ ڈرائیونگ لائسنس کے ہمراہ رجوع کرسکتے ہیں۔ مرکز پر درخواست کے طریقہ کار اور درکار دیگر دستاویزات سے متعلق بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…