ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)لاہور میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں مبینہ زیادتی کی نشاندہی ہوگئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے کندھے پر دباؤ اور گھٹنے پر زخم کے نشانات پائے گئے، جبکہ جسم سے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہولت کاری میں خاتون سمیت گرفتار تین افراد نے معاملہ مشکوک بنادیا جبکہ متاثرہ لڑکی کی ٹریول ہسٹری اور بیانات بھی مشکوک ہیں۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے کپڑے کے کاروبارکرنے کے شواہدنہیں مل سکے، لڑکی کے 3 بار لاہور آنے کی وجوہات بھی مشکوک ہیں۔ لڑکی کا لاہور آنے پر متعدد افراد کے ساتھ رابطہ رہا۔ زیادتی اور رضامندی سمیت تمام پہلوئوں پر تفتیش کی جارہی ہے۔آپریشنز اور انوسٹی گیشن پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کی بنا پربھی تفتیش کی جارہی ہے، تینوں مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے بعدڈی این اے کروایا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو غیر ملکی خاتون نے دفعہ 164کا بیان قلمبند کرادیا۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کی عدالت میں غیر ملکی خاتون کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔بیان ریکارڈ ہونے کے دوران تمام غیر متعلقہ افراد کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک غیر ملکی خاتون کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ تھانہ ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…