اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان میں سونے کے نرخ ایک بار پھر نیچے آگئے، فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 3 ہزار 687 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر فی اونس پر آگیا۔



















































